top of page

جہلم:سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےچوری کے مقدمات میں ملوث03ملزمان اجمل،محمد عمران اور طلال کو گرفتار کر لیا

جہلم( رانا عاصم سے)ایس ایچ اوسول لائینزسید اسد علی ابوبکر اور ٹیم کی اہم کاروائیاں،تفصیلات کے مطابق چوری کے مقدمات میں ملوث03ملزمان گرفتار کر لئے گئے ، سول لائینز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےچوری کے مقدمات میں ملوث03ملزمان اجمل،محمد عمران اور طلال کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے مسروقہ رقم 8000ہزار روپے ،موٹر سائیکلز کے سپیئر پارٹس اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا ،ملزمان سے مزید تفتش جاری ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے قیمتی اثاثوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔

0 comments
bottom of page