top of page

جہلم:سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا معاملہ،16 سالہ نوجوان پر تشدد کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے



جہلم(ادریس چودھریJhelumnews.uk)سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا معاملہ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ایس ایچ او کالا گجراں ملک نثار اور ٹیم کی فوری کاروائی کرتے ہوئے 16 سالہ نوجوان پر تشدد کرنے والے 04 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ،کالا گجراں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان نجیب اللہ،محمد عمار،محمد حمزہ اور حسن علی کو گرفتار کر لیا،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ملزمان ایک نوجوان پر تشدد کر رہے تھے،ڈی پی او جہلم نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیاتھا،کالا گجراں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم کو شاباش۔

0 comments
bottom of page