top of page

جہلم!سواری بٹھانے کے چکر میں.شاندار چوک میں رکشہ ڈرائیورز نے خواتین کا احترام بھی کرنا چھوڑ دیا

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر)  شاندار چوک میں رکشہ ڈرائیورز نے خواتین کا احترام بھی کرنا چھوڑ دیا سواری بٹھانے کے چکر میں ایک دوسرے کو گالم گلوچ جاری رکشہ میں بیٹھی خواتین کا لحاظ بھی نہیں کیا جاتا اور ایک دوسرے کو فحش گالم گلوچ جاری ہوجاتی ہے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ سے ایکشن لینے کا مطالبہ کر دیا  تفصیلات کے مطابق شاندار چوک میں کھڑے رکشہ ڈرائیور سواریوں کو بٹھانے کے چکر میں ایک دوسرے سے لڑ پڑتے ہیں اور گالم گلوچ بھی شروع کر دیتے ہیں جبکہ رکشہ میں بیٹھی خواتین کا بھی احترام نہیں کیا جاتا اور ان کے سامنے فحش گالم گلوچ شروع کر دی جاتی ہے زرائع کے مطابق ان رکشہ ڈرائیورز نے رکشہ پر سواریوں کو بٹھانے کے لیے چار سے پانچ اوباش قسم کے لوگ رکھے ہوئے ہیں جو سواری کو دیکھتے ہی آگے لپکتے ہیں اور پھر اس بات پر جھگڑا شروع ہوجاتا زرائع کے مطابق ان اوباش لڑکوں کو دیہاڑی  بھی دی جاتی ہے  شہریوں نے کہا کہ ہم کئی بار خواتین کے ساتھ رکشہ پر بیٹھے ہوتے ہیں اور ان رکشہ ڈرائیورز کی سواریوں کے چکر میں لڑائی شروع ہوجاتی ہے جس سے یہ ایک دوسرے کو غلیظ گالیاں بھی دینا شروع کردیتے ہیں جس سے خواتین کا احترام بھی پامال ہوتا ہے جبکہ کچھ ہی فاصلے پر کھڑے ٹریفک اہلکار یہ سب تماشا دیکھ رہے ہوتے ہیں شاندار چوک میں سڑک کے درمیان میں کھڑے رکشہ ڈرائیورز کا  شور و غل سارا دن جاری رہتا ہے شہریوں کا کہنا تھا کہ روزانہ کے جھگڑوں سے امن و امان کا مسئلہ بھی رہتا ہے شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے جو بندے اپنے ساتھ لگا رکھے ہیں ان پر کنٹرول کیا جائے اور  سواریوں کے چکر میں ہونے والے لڑائی جھگڑوں پر قابو پایا جائے تاکہ خواتین کا احترام  برقرار  رہے 

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page