جہلم(جہلم نیوز رپورٹ) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔ ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 70 آئی بی اوز آپریشن کیے ، یہ کارروائیاں جہلم، میانوالی، حافظ آباد اور اوکاڑہ میں کی گئیں۔ ترجمان کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد ، 2 آئی ای ڈی بم، 10 ڈیٹونیٹر، اسلحہ اور نقدی برآمدکرلی گئی ۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت شرافت ، یاسین ، طلحہ ، عبدالرحمٰن اور اسید کے نام سے ہوئی ، دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے
top of page
Recent Posts
See Allدینہ(رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کو اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے...
0
bottom of page
Comments