top of page

جہلم:سرکاری سکولوں میں سربراہان کی ناقص کارکردگی پرسکول سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

دینہ(تحصیل رپورٹرJhelumnews.uk)ضلع جہلم سمیت پنجاب بھر کےسرکاری سکولوں میں سربراہان کی ناقص کارکردگی،تین سال سے زائد تعینات عرصہ سے تعینات سکول سربراہان کو تبدیل کرنے کا فیصلہ،ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی کے باعث 50 فیصد سے زائد سکولوں میں سربراہان دس، دس سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی اسٹیشن پر تعینات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق50 فیصد سکولوں میں سکول سربراہان دس، دس سال سے زائد عرصہ سے ایک ہی سٹیشن پر تعینات ہیں۔قوانین کے مطابق کوئی بھی سرکاری آفیسر تین سال سے زائد ایک عہدے پر تعینات نہیں رہ سکتا۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی کے باعث سکول سربراہان ایک ہی عہدے پر براجمان ہیں، تین سال اور 80 فیصد سے کم نتائج پر سکول سربراہان کو فوری تبدیل کردیا جائے گا۔ ایجوکیشن اتھارٹی نے سکول سربراہان سے سابقہ تین سالوں کے نتائج کا ریکارڈ مانگ لیا۔31 اکتوبر تک تمام کلاسسز کے نتائج کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم جاری کردیا۔مقررہ کردہ تاریخ تک ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ تحت کارروائی کی جائے گی۔

0 comments

Recent Posts

See All
bottom of page