جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) سرکاری اداروں سمیت شہر بھر میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات ، زمہ دار اداروں کی طرف سے سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر شہریوں کے شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار ، شہریوں نے دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر سیکورٹی پر مامور اداروں سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے ، سروے رپورٹ ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سرویے رپورٹ کے مطابق سرکاری اداروں اور شہر بھر کی اہم۔سرکاری عمارتوں پر ناقص سیکورٹی انتظامات دیکھے گئے ہیں ۔ بعض عمارتوں اور انٹری پوائنٹ پر سرے سے سیکورٹی کیمرے ہی نصب نہیں ہیں اور جہاں نصب ہیں آن میں سے اکثر غیر فعال ہیں ۔ نہ تو انٹری گیٹ پر پولیس کے اہلکار یا پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ موجود ہیں اور جہاں پولیس اہلکار تعینات ہیں وو اپنی ڈیوٹی سست روی سے جاری رکھے ھوئے ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ ضعیف العمر اور لاغر نظر آتے ہیں اور آنکے پاس موجود اسلحہ بھی ناکارہ ھے اور اکثر کو تو اسلحہ چلانے کی ٹرینگ تک نہیں ھے جبکہ دوسری طرف ،پشاور اور کراچی میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات نے ہمارے سیکورٹی اداروں کو بہت دھچکا پہنچایا ھے جس سے پاکستانی عوام بھی اپنے آپکو غیر محفوظ محسوس کرتی نظر آتی ھے ۔ سرکاری اداروں سمیت شہر بھر میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات ہمارے ضلعی سیکورٹی اداروں کے لیے سوالیہ نشان،ہیں جس سے کسی بھی وقت ناخوشگوار واقع رونما ہونے کا اندیشہ موجود رہے گا ۔ اس نا گفتہ صوعر حال کے پیش نظر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم سے دہشتبگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر مطالبہ کیا ھے کہ صورت حال کا فوری نوٹس لیا جائے اور سیکورٹیز معاملات کی بہتری کیلئے راست اقدامات آٹھائے جائیں ۔تاکہ عوام اپنے آپکو محفوظ تصور کریں ۔
top of page
bottom of page
Comments