top of page

جہلم!سرچ آپریشنز کے دوران اشتہاری مجرم سمیت بغیر کرایہ داری اندراج کے رہائش پذیر 03 ملزمان گرفتار

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان )جہلم پولیس کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز، سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ،دکانوں، ہوٹلز، ہوسٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ،

پولیس کی طرف سے اس سرچ آپریشنز کے دوران اشتہاری مجرم سمیت بغیر کرایہ داری اندراج کے رہائش پذیر 03 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ۔ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے اشتہاری مجرم سنی اور بغیر کرایہ داری کوائف اندراج رہائش پذیر ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا، جبکہ پنڈ دادنخان پولیس نے بغیر کرایہ داری کوائف اندراج رہائش پذیر ملزمان رمضان اور رفیق گرفتار کر لیے، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔سرچ آپریشنز تھانہ سٹی اور تھانہ پنڈ دادنخان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے، سرچ آپریشن میں پولیس کے ساتھ دیگر اداروں کے افسران و اہلکاروں نے بھی حصہ لیا، پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کا مقصد سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کر کے پرامن معاشرے کی تشکیل ہے، جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے .

0 comments
bottom of page