جہلم( Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نجی اسپتال میں غلط آپریشن کرنے کی انکوائری پر کمیٹی نے رپورٹ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق کو بھیج دی تفصیلات کے مطابق کچھ روز پہلے نجی ہسپتال کے سرجن نے ناک کی بجائے مریض کے گلے کا آپریشن کر دیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے 3 ای این ٹی سپیشلسٹس اور محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹر پر مبنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی انکوائری کمیٹی نے سرجن کو قصوروار ٹھہرا دیا جبکہ کمیٹی رپورٹ سے قبل کمپلینینٹ نے اپنی درخواست واپس لے لی تھی اس پر ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ میری تشکیل دی گئی کمیٹی کی انکوائری رپورٹ میں سرجن قصور وار ٹھہرائے گئے ہیں جن پر سفارشات پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھیج دی گئی ہیں
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
Jhelum
©2023 by JhelumNews.uk. Created by Team Jhelumnews
bottom of page
Comments