جہلم(مرزافرازبیگ) پولیس خدمتِ خلق کے لیے ہر دم کوشاں، سب انسپکٹر عاشر سلیم شہری کی پکار پر خود خون کا عطیہ کرنے ہسپتال پہنچ گئے،
میثاق سنٹر جہلم پر ایک خاتون نے آ کر بتایا کہ اس کی فیملی کو خون کی اشد ضرورت ہے،
جس پر انچارج میثاق سنٹر جہلم سب انسپکٹر عاشر سلیم گِل فورا خون کا عطیہ کرنے ہسپتال پہنچ گئے اور ایک قیمتی زندگی بچا لی،
"کسی ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے"
جہلم پولیس شہریوں کی خدمت اور حفاظت کےلئے مصروف عمل ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی سب انسپکٹر عاشر سلیم کو شاباش
Comments