top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم :سبزی منڈی میں مہنگے داموں اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے پر جرمانے، پرائس مجسٹریٹ پر حملہ

جہلم(چودھری سہیل عزیز ) سبزی منڈی میں مہنگے داموں اشیائے خورد و نوش فروخت کرنے پر جرمانے، دوکانداروں کا پرائس مجسٹریٹ پر حملہ، بدتمیزی، دھکم پیل، سنگین نتائج کی دھمکیاں، ڈرائیور پر تشدد، قانونی کاروائی شروع۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مرزا محمد سعید پرائس میجسٹریٹ جہلم نے مین سبزی منڈی میں پیاز آلو مقررہ قیمت سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کو بارہ ھزار روپے جرمانہ کیا جبکہ اتفاق کمیشن شاپ جو کہ گھٹیا کوالٹی کے مالٹے پرچون میں 800 روپے کے دو درجن فروخت کر رہا تھا جبکہ سب سے اچھی کوالٹی کے مالٹے کا ریٹ 365 روپے فی درجن تھا اس جرم پر پانچ ھزار روپے جرمانہ کیا گیا جس پر تمام کمیشن شاپ کے ملازمین اور دیگر دوکاندار اکھٹے ھو گئے اور پرائس مجسٹریٹ کے سخت بد تمیزی کرتے ہوئے گالی گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ سرکاری ڈرائیور کو دھکے بھی دئیے اور کار سرکار میں مداخلت کی۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی رپورٹ پر ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page