جہلم (رانا اعاصم سے)جہلم پولیس کا سامان آتش بازی بیچنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،تفصیلات کے مطابق سامان آتش بازی بیچنے والے02ملزمان گرفتارکر کے سامان آتش بازی برآمد کر لیا گیا ،سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شعیب افضل کو گرفتار کر لیا،ملزم محمد شعیب افضل سے06عدد راکٹ بم پٹاخے،100عدد پوپ پوپ پٹاخےاور18ڈبیاں ماچس بم پٹاخے برآمد،جبکہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان الفت کو گرفتار کر لیا،ملزم سے10عدد ڈبے پٹاخے برآمد ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔
top of page
bottom of page
Comments