Jhelumnews.ukڈسٹرکٹ رپورٹر
جہلم:سالٹ رینج سے نایاب پینگولن اور تیتر کے غیرقانونی شکارمیں مشغول تین شکاریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر وحید ملک کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف ضلع جہلم سید عثمان الحسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سالٹ رینج سے رات کے وقت نایاب پینگولن اور تیتر کے غیرقانونی شکارمیں مشغول تین شکاریوں کو گرفتار کرلیا۔ شکاریوں کے قبضہ سے ایک زندہ پینگولن ،ایک بندوق ،دو ٹارچ اور چھری برآمدکرکے ملزمان کو تیس ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ ،جبکہ پینگولن کو اس کے قدرتی مسکن میں آزاد کردیا اور تمام آلات شکار ضبط کرلیے
Comments