جھلم(ڈاکٹرعمران جاویدخان) کالا گجراں پولیس کی ایجنٹ مافیا کے خلاف اہم کاروائی، سادہ لوح خاتون شہری سے سرکاری افسر بن کر رقم بٹورنے والا ملزم گرفتار، منیر چن نےاپنے آپکو پاسپورٹ دفتر کا ملازم ظاہر کیا اور مجھے 02 دن میں پاسپورٹ بنوا کر دینے کا کہا جبکہ میرے سے 22000 روپے بٹور لئے، درخواست دہندیہ ایس ایچ او کالا گجراں اور ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم منیر چن کو گرفتار کر لیا
ملزم سے 9500 روپے برآمد کر لئے گئے ہیں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
Comments