top of page

جہلم!سابق چیئرمین بلدیہ مرزا راشد کے بھتیجےمرزا تحسین کو قتل کردیا گیا

 

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk)  سٹی ہاوسنگ اسکیم جہلم میں دن دیہاڑے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق چیئرمین بلدیہ مرزا راشد ندیم کے  بھتیجے مرزا تحسین کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا  سٹی ہاؤسنگ اسکیم جہلم کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے اس سے پہلے بھی فائرنگ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں سٹی ہاؤسنگ اسکیم جہلم کے رہائشی غیر محفوظ پولیس بھی  لاعلم  تفصیلات کے مطابق سٹی ہاؤسنگ اسکیم جہلم میں گزشتہ روز دن دیہاڑے فائرنگ سے سابق چیئرمین بلدیہ مرزا راشد ندیم کے بھتیجے مرزا تحسین کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا  ہلاک ہونے والا شخص مرزا تحسین باغ محلہ کا رہائشی تھا  سٹی ہاؤسنگ اسکیم جہلم کی سیکورٹی کافی حد تک ناکام ہوچکی کیوں کہ اس سے پہلے بھی فائرنگ کے واقعات رونما ہوچکے سیکورٹی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے سٹی ہاؤسنگ اسکیم جہلم کے رہائشی بھی عدم تحفظ کا شکار نظر آنے لگے مرزا تحسین کسی کام کے سلسلے میں سٹی ہاؤسنگ اسکیم جہلم کے  پراپرٹی آفس میں جانے لگا کہ آفس کے باہر ہی مرزا تحسین کو نامعلوم افراد نے گولیوں کا نشانہ بنا دیا مرزا تحسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122 کی ٹیم نے مرزا تحسین کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جہلم منتقل کر دیا 

0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page