top of page

جہلم:سابقہ ضلعی نائب صدرپاکستان تحریک انصاف وکونسلر بلدیہ عمران احسان قریشی پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے

جہلم(سید سہیل سبزواری سے) سابقہ ضلعی نائب صدرپاکستان تحریک انصاف وکونسلر بلدیہ عمران احسان قریشی پی ٹی آئی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ۔گزشتہ روز عامر سلیم میر کی رہاہشگاہ پہ ایک کارنر میٹنگ کا اہتمام کیا گیأ جو جلسے کی شکل اختیار کر گیا.چوہدری ندیم خادم امیدوار پی پی 25 اور امیدوار این اے 60راجہ بلال اظہر کیانی کی موجودگی میں پی ٹی آئی کی نامور شخصیات سابقہ ضلعی نائب صدرپاکستان تحریک انصاف وکونسلر بلدیہ عمران احسان قریشی اور سابق یو سی نائب ناظم عرفان قریشی نےاپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی اس موقع پر عمران احسان قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وہ کچھ دیکھا جو عام آدمی کی نظر سے دور ہے ۔۔لہذا میں مذید اس پارٹی میں رہ کر اپنے علاقے کے لوگوں سے زیادتی نہی کروں گا اور نہ ہی ہونے دوں گا ۔۔ اس موقع پر بلال اظہر کیانی اور چوہدری ندیم خادم نے تمام شخصیات کو خوش آمدید کیا اور عامر سلیم میر اور چوہدری آصف کی کاوشوں کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ کالا گوجراں کے لوگوں کو انشاللہ ن لیگ اقتدار میں آنے کے بعد تمام حقوق دلوائے گی۔ واضح رہے کہ اس اعلان کے ساتھ ہی اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی میٹنگ میں موجود سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے زبردست نعرے بازی کی اور فضا زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی


0 comments
bottom of page