top of page

جہلم:زمین پھٹی نہ آسمان گرا۔گاؤں بھٹیال میں سگے بیٹوں نے باپ چودھری تنویر کو مار ڈالا



دینہ(ادریس چودھری)زمین پھٹی نہ آسمان گرا، موضع بھٹیال میں گھریلو تنازعہ پر سگے بیٹوں نے باپ پر حملہ کردیا۔ شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ باپ ہسپتال میں پہنچ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ علاقے بھر میں غم اور دکھ کی فضا پھیل گئی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کالا گجراں کی حدود میں واقع گاؤں بھٹیال ۔ تحصیل و ضلع جہلم میں عید کے روز گھریلو جھگڑے کی بنا پر چوہدری تنویر احمد کو اپنے ہی بدبخت بیٹوں نے تشدد کر کے انتہائی بے دردی سے قتل کر دیا۔مقتول کے بھائی شبیر احمد کی مدعیت میں تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقتول کے بھائی شبیر احمد کے بیان کے مطابق مقتول کے 2 بیٹوں کاشف علی اور عاقب تنویر نے ہمراہ اپنے بہنوئی وقار ولد بوستان ساکن ڈھوک وسوندی اس کے بھائی تنویر احمد کوگھر پر نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ گھر سے نقدی تقریبا چار لاکھ اور زیورات طلائی بھی اٹھا کر لے گئے۔تینوں نے مل کر اس قدر تشدد کیا کہ تنویر احمد موقع پر ہی بے ہوش ہو گیا۔زخمی حالت میں ان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔مقتول کا بیٹا کاشف علی واقعہ کے بعد دبئی فرار ہو گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مقتول تنویراحمد نے اپنے قتل سے پہلے ہی تھانہ کالا گجراں میں نامزد افراد کے خلاف تحریری درخواست دے رکھی ہے۔بیٹوں کے ہاتھوں باپ کے بہیمانہ قتل پر عوامی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔سوشل میڈیا پر شہریوں نے بدبخت بیٹوں اور ان کے ساتھی کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے


0 comments

Recent Posts

See All

دینہ(رانا عاصم) گاؤں مدوکالس میں اچانک2افراد انتقال کر گئے۔ پہلے حاجی باز گل خان دل کا دورہ پڑنے جاں بحق ہوئے۔اس کے بعد نوجوان راناطاہر محمود بھی وفات پا گئے۔دونوں کی نماز جنازہ ہفتہ کو ادا کی جائے گی

دینہ ( رانا عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں مدوکالس میں دو افراد اچانک انتقال کر گئے۔ اچانک اموات سے پورا گائوں سوگوار ہو گیا،پہلے معروف ٹرانسپورٹر جان گل خان کے چھوٹے بھائی ، جمشید خان اور ویلڈر شمریز خان

bottom of page