جہلم(ظہیر عباسJhelumnews.uk) ریونیو کے معاملات سلجھانے کیلئے ہرماہ کی ابتدا میں کھلی کچہری کا انعقاد سود مند ہے جس سے عوام کو موقع پر ریونیو کے متعلقہ امور میں مدد فراہم کی جاتی ہے یہ بات ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ماہ اکتوبر کی ریونیو کچہری میں سائلین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈی سی جہلم، اسسٹنٹ کمشنر جہلم اوردیگر متعلقہ حکام نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کے مسائل دریافت کئے اور فرد ریکارڈ، رجسٹری، انتقالات اور دیگر امور پر موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے ریونیو کے متعلقہ تمام امور کو جلد از جلد مکمل کرنے اور تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سے) جہلم کے نواحی گاؤں کندووال میں پینے کے پانی کی شکایت پر صوبائی محتسب ایڈوائزر اشفاق احمد رانا کا نوٹس...
bottom of page
Comentários