top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم!ریلوے روڈ کی دکانوں پر دو چوری کی بڑی وارداتیں۔چور لاکھوں روپے لے اڑے

جہلم (ڈسٹرکٹ رپورٹر Jhelumnews.uk) جہلم میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ گزشتہ ہفتہ میں ریلوے روڈ کی دکانوں پر دو چوری کی بڑی وارداتیں چور چھت کے زریعے آئے اور دیورا میں لگی جالیوں کو توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور  چور لاکھوں روپے لے اڑے جبکہ موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ پولیس چوری کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام  تفصیلات کے مطابق جہلم میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری پریشان  گزشتہ ہفتہ ریلوے روڈ پر دو دکانوں میں چوری کی وارداتیں ہوئیں دکانداروں کا کہنا ہے کہ پہلے چور ایک دکان میں رات کو چھت کے زریعے پہنچے اور چوری کی جس میں کیمرے موبائل فون اور نقدی لے اڑے جبکہ کچھ ہی روز کےبعد  ریلوے روڈ پر ہونے والی چوری کی واردات پہلے والی چوری شدہ دکان کے ساتھ ہوئی جس میں چور چھت کے زریعے آئے اور دیوار میں لگی جالی والی کھڑکی کو توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور لاکھوں روپے لے اڑے بظاہر چوری کی ان دونوں وارداتوں میں ایک ہی گروہ نظر آتا ہے جس نے دیکھا کہ دو تین دن تک پولیس کی جانب سے  کوئی کاروائی نہیں ہوئی تو پھر دوسری واردات کی گئی جبکہ موٹر سائیکل ہنڈا ون ٹو فائیو کی چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوچکا  ایک موٹرسائیکل باغ محلہ کے مقام سے چوری کی گئی جبکہ دودری موٹر سائیکل جی ٹی ایس چوک سے چوری کی گئی پولیس ان چوری کی وارداتوں کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پایا جائے اور پولیس فورس کو الرٹ رکھا جائے 

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page