top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(ریاض گوندل)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کرکے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران تین ہزار تین سو لیٹر ناقص اور مضر صحت دودھ کو موقع پر تلف کر دیا

جہلم(ریاض گوندل)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جہلم جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کرکے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران تین ہزار تین سو لیٹر ناقص اور مضر صحت دودھ کو موقع پر تلف کیا ہے اور چھ ڈرائیورز کو 92ہزار روپےجرمانے بھی کیے ہیں تفصیلات کے مطابق جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دوسرے اضلاع سے جہلم اور اس کے آگے شہروں کو دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ کےلیے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کرکے بارہ گاڑیوں میں موجود 21ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا تو تین ہزار تین سو لیٹر دودھ کو ناقص اور مضر صحت ہونے پر موقع پر تلف کر دیا گیا ہے اور چھ گاڑیوں کے ڈرائیورز کو موقع پر 92ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا ہے اس حوالے سے ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر دودھ کی گاڑیوں کو چیک کرنے کا سلسلہ جاری رہیے گا اس سے شہری ناقص اور غیرمعیاری دودھ کے استعمال سے محفوظ رہیے گے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page