top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم(ریاض گوندل)ٹاہلیانوالہ میں لوکل آئس کریم فیکٹری لاکھوں روپے کی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی۔فیکٹری مالک چھاپے سے پہلے ہی غائب ہو گیا

جہلم(ریاض گوندل)ٹاہلیانوالہ میں لوکل آئس کریم فیکٹری لاکھوں روپے کی بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑی گئی ہے فیکٹری میں سردی کے موسم میں مکھن اور گرمی میں آئس کریم تیار کی جاتی تھی واپڈا اہلکاروں نے ایف آئی آر اور جرمانے کےلیے کاروائی شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق جہلم ٹاہلیانوالہ میں آئس کریم کی فیکٹری میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی ہے واپڈا اہلکاروں نے شکایت پر چھاپہ مار کر بجلی کی مین لائن سے ڈائریکٹ تار لگا کر آئس کریم تیار کرنے والے چلرز اور فریزر چلتے ہوئے پکڑے ہیں اس فیکٹری میں گذشتہ کئی سالوں سے چوری شدہ بجلی سے گرمی کے موسم میں مکھن اور سردی کے موسم میں آئس کریم تیار کی جا رہی تھی فیکٹری مالک چھاپے سے پہلے ہی غائب ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی جوکہ خود کو پولیس ملازم بتا رہا تھا وہ بھی میڈیا کو دیکھ کر موقع سے بھاگ گیا واپڈا اہلکاروں نے فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کروانے کےلیے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دے دی ہے اور بجلی کی قیمت حاصل کرنے اور جرمانہ ڈالنے کےلیے محکمانہ کاروائی شروع کر دی گئی ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page