top of page

جہلم(ریاض گوندل)عمران خان سے اظہار یکجہتی اور حالیہ الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ریلی کا انعقاد،تمام ایم پی ایز سمیت موجودہ اور سابقہ عہداران اور ورکرز کی شرکت

جہلم(ریاض گوندل)عمران خان سے اظہار یکجہتی اور حالیہ الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف نے احتجاجی نکالی ریلی میں تمام ایم پی ایز سمیت موجودہ اور سابقہ عہداران اور ورکرز نے شرکت کی ریلی دو واضع گروپس میں تقسیم نظر آئی جس کی وجہ سے ریلی مقررہ مقام پر پہنچنے سے پہلے ہی منتشر ہوگئی جس طرح پی ٹی آئی کے بارے میں مشہور ہے کہ اس کی عوامی مقبولیت بہت زیادہ ہے آج اس طرح شرکاء کی تعداد نہیں تھی ریلی کے ایک حصہ کی قیادت ایم پی اے یاسر قریشی۔سابق ایم پی اے چوہدری ظفر۔موجودہ ضلعی صدر میجر ریٹائرڈ آصف۔ضلعی جنرل سیکرٹری راجہ شاہ نواز سابق امیدوار این اے 61 مرزا شوکت ودیگر کر رہیے تھے جبکہ ریلی کے دوسرے حصے کی قیادت ضلعی صدر بننے کے خواہش مند ابرار حسین شاہ۔ضلعی جنرل سیکرٹری بننے کے امیدوار شجاع قریشی۔سابق امیدوار این اے 60 چوہدری حسن عدیل۔کالاگجراں کی مشہور سیاسی شخصیت ملک عدنان۔چیرمین ورکر گروپ ذیشان جرال ودیگر کر رہیے تھے ریلی میں جہاں عمران خان کے حق میں نعرے بازی کی جا رہی تھی وہی یہ نعرہ بھی عام تھا ہماری تعداد زیادہ ہے ریلی سول لائن سے ہوتی ہوئی شاندار چوک پہنچی اور جادہ الیکشن آفس کی طرف جاتے ہوئے راستے میں ہی ریلی منتشر ہو گئی تھی ایم پی اے رفعت زیدی ریلی میں شریک ہونے سے پہلے راستے سے واپس سوہاوہ چلے گئے تھے جبکہ بریگیڈیئر مشتاق للہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ جادہ چونگی ریلی کا انتظار کرتے رہیے ہیں

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page