top of page

جہلم(ریاض گوندل)جہلم پریس کلب۔ڈاکٹروں کے خلاف شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی

جہلم(ریاض گوندل)ڈاکٹروں کے خلاف شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے چار رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہےانکوائری کمیٹی اے ڈی سی آر کی نگرانی میں ایس پی انویسٹی گیشن۔ڈی ایچ او اور ڈی آئی او پر مشتمل ہےجہلم پریس کلب کے مشترکہ اجلاس اور احتجاج پر اعلی سطح پر انکوائری کمیٹی بنائی گئی ہے جو ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کرے گی۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک اور صحافی نعیم احمد بھی کو دو گھنٹے حبس بےجا میں رکھنے پر جہلم پریس کلب میں فل ہاوس اجلاس اور بعد احتجاج میں ہوا تھا صحافیوں کی پانچ رکنی نمائندہ کمیٹی کی ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او سے ملاقات کےبعد ڈپٹی کمشنر رملہ علی نے چار رکنی کمیٹی اے ڈی سی آر حسان طارق کی نگرانی میں ایس پی انویسٹی گیشن حسیب راجہ۔ڈی ایچ او ڈاکٹر زاہد تنویر اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل احمد کی بنائی ہے سرکاری کمیٹی تمام حالات واقعات جاننے کے بعد اپنی رپورٹ ڈپٹی کمشنر جہلم رملہ علی کو پیش کرے گی اور اس رپورٹ کے مطابق فیصلہ سنایا جائے گا


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page