جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوانJhelumnews.uk ) تھانہ سٹی کے ایریا میں رکشہ ڈرائیور کے اندھے قتل کا سرغ لگا لیا گیا ، مقتول کی بیوی اور اسکے ساتھی شوہر کے قتل میں ملوث نکلے ، جس پر بیوی سمیت 03 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ۔ وقوعہ کے مطابق چند ماہ قبل کینٹ چوکی کی حدود اور تھانہ سٹی کے ایریا میں پرانے پل کے مقام پر قتل ہونے والے رکشہ ڈرائیور وسیم کھوکھر کو نا معلوم افراد نے قتل کر دیا تھا ۔ پولیس کی کوشش اور محنت کے باوجود قاتلوں کا سراغ نہیں مل سکا تھا ۔ ڈی پی او جہلم کی خصوصی دلچسبی اور ہدایات پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اور آنکی ٹیم اس اندھے قتل کا سراغ لگانے میں مصروف عمل رہی اور بالآخر تھانہ سٹی کی پولیس قتل کی اس سازش کا سراغ لگانے اور قاتلوں تک پہنچنے میں کامیاب ھو گئی۔ سازش کے مطابق مقتول کی اپنی بیوی ہی قتل میں ملوث نکلی اس گھناؤنی سازش میں مقتول کی بیوی میمونہ اور قتل میں ملوث ساتھیوں سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ملزمہ بیوی اور اسکے ساتھیوں کی طرف سے قتل کا اعتراف بھی کر لیا گیا ھے ۔ اس اندھے قتل کی واردات کو پولیس نے انتہائی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو بروۓ کار لاتے ہوئے سراغ لگایا جس پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ راجہ عمران اور انکی ٹیم ستائش کی مستحق ھے ۔
top of page
bottom of page
Comments