top of page

جہلم: رکشہ ڈرائیور نے اپنی دوست مسیح لڑکی کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Jhelumnews.uk ڈسٹرکٹ رپورٹر

جہلم: کالا گجراں میں رکشہ ڈرائیور نے اپنی دوست مسیح لڑکی کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق جہلم کے علاقے کالا گجراں سے 24 ستمبر کو 16 سالہ مسیحی لڑکی اغواء ہوئی تھی اور لڑکی کے والد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ لڑکی بازیاب ہوگئی ہے اور اس نے بتایا ہے کہ رکشہ ڈرائیور نے اپنے 2 دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق لڑکی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے۔حکام کے مطابق رات گئے ملزمان لڑکی کو پھینک کر فرار ہوگئے اور اس نے گھر پہنچ کر بتایا کہ اس کی رکشہ ڈرائیور سے فون پر دوستی ہوئی تھی، چرچ سے واپسی پر لڑکی رکشہ ڈرائیور کے ساتھ گئی اور رکشہ ڈرائیور نے ویران جگہ لے جا کر دوستوں کے ہمراہ اس سے زیادتی کی تاہم لڑکی کو رکشہ ڈرائیور سمیت کسی کا نام پتا معلوم نہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے ذریعے ملزمان کا سراغ لگا رہے ہیں، جب کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد مقدمے کی دفعات تبدیل کی جا رہی ہیں۔

0 comments
bottom of page