top of page

جہلم۔ روڈ بلاک مسئلہ۔ فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ نے متاثرہ مسافروں میں 540 فوڈ پیکج تقسیم کر دئیے


جہلم( پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) فرحت کمال ضیاء سینئر ایڈووکیٹ نے انسانیت کی مثالی خدمات سر انجام دے کر اپنے خاندان کا نام روشن کردیا ہے تفصیلات کے مطابق فرحت کمال ضیاء ایڈووکیٹ ایک باعمل سوشل ورکر ہیں اپنی فیملی کے تعاون سے ہر وقت مستحق لوگوں کی خدمت کرنے میں مصروف رہتے ہیں گزشتہ روز روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ متاثر ہوئے نوجوان فرحت کمال ضیاء نے فوری طور پر ان متاثرہ مسافروں کی امداد کے لیے پانچ سو چالیس سے زائد فوڈ پیکجز تقسیم کیے جن میں چاول پانی جوس کھجور وغیرہ تھی ان کے اس جذبے سے ناصرف متاثرہ مسافر متاثر ہوئے بلکہ ضلع جہلم کے مخییر حضرات بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے

0 comments
bottom of page