top of page

جہلم:رواں سال کی دوسری پولیو مہم 2 اکتوبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گی



جہلم( ادریس چودھری)پولیو مہم کو بھرپور طریقے سے شروع کیا جائے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ مل کراس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کریں ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہ جائے، مہم کی نگرانی ضلعی انتظامیہ خود کرئے گی یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ رواں سال کی دوسری پولیو مہم 2 اکتوبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہے، اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے پولیو مہم کی تیاری، ٹیموں کی تعداد، مقررہ علاقوں اور فکس ویکسینیشن سینٹرز کی تفصیلات پربریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور فیلڈ سٹاف کو ہدایت کہ اس مہم کو بھرپور کامیاب بنا کر ہم اپنی نسلوں کوعمر بھرکی معذوری سے بچا سکتے ہیں اس لئے ہر ویکسینٹر اس کام کو قومی ذمہ داری سمجھ کرادا کرے۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page