top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

جہلم ۔رمضان مبارک ۔ناجائز منافع خور سرگرم ، سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت دھڑلے سے جاری

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) ماہ صیام کے مبارک مہینے میں بھی ناجائز منافع خور سرگرم ، سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت دھڑلے سے جاری ھے ، خود ساختہ مہنگائی سے غریب اور سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر ھے تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، زمین سے اگنے والی سبزیاں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ تاجروں کی طرف سے سبزیوں اور پھلوں کے من مانے نرخوں پر فروخت دھڑلے سے جاری ھے ۔ جس کے مطابق پانچ کلو پیاز 600 روپے ، آلو 350 اور لہسن 300 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ھے ۔ سیب 450 روپے کلو امرود 300 روپے کلو اور کیلے 500 روپے درجن بیچے جا رہے ہیں ۔ شہریوں کا کہنا ھے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محض ایک کاروائی ڈالنے کیلئے آتے ہیں اور تین چار دوکانداروں کو جرمانے کرکے چلے جاتے ہیں ۔ جبکہ دوکانداار خود ساختہ ریٹ کو کم کرنے کیلئے کسی صورت تیار نہیں ہیں اور نہ ہی سرکاری ادارے عوام کو ریلیف دینے پر سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں۔ دوکانداروں کو چاہیے کہ وہ رمضان کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھتے ھوئے اپنے طور پر ہی اشیاء خوردو نوش کے نرخ کم رکھیں تاکہ عام آدمی کو بھی ریلیف مل سکے ۔ چونکہ اس ہوشربا مہنگائی کے باعث غریب اور سفید پوش طبقہ بری طرح متاثر بو رہا ھے ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page