top of page

جہلم:رمضان بازاروں اور سبزی منڈیوں میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات،شہریوں کے شدید تحفظات۔ کیمرے غیر فال

جہلم ( ڈاکٹر اعجاز اعوان ) سرکاری رمضان بازاروں اور سبزی منڈیوں میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات ، سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر شہریوں کے شدید تحفظات اور تشویش کا اظہار ، شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے سیکورٹی کو بہتر بنانے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ھے ، تفصیلات کے مطابق سرکاری رمضان بازاروں اور شہر کی سبزی منڈیوں میں ناقص سیکورٹی انتظامات دیکھے گئے ہیں ۔ شہری پر جبکہ اہم پوائنٹس پر سیکورٹیز کیمرے بھی نصب نہیں ہیں اور نصب کیمرے اکثر غیر فعال ہیں ۔ انٹری پوائنٹس پر پولیس کے اہلکار یا پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ بھی موجود فعال نہیں ہیں اور شہر کے اہم پوائنٹس پر جہاں سیکورٹی کے اہلکار تعینات ہیں وو بھی اپنی ڈیوٹی سست روی سے جاری رکھے ھوئے ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ ضعیف العمر اور لاغر نظر آتے ہیں اور اکثر کے پاس موجود اسلحہ بھی ناکارہ ھوتا ھے اور ان کو اسلحہ چلانے کی ٹرینگ تک نہیں ھے ۔

اس صورت حال میں جہلم کی عوام بھی دستیاب سیکورٹی پر تحفظات کا اظہار کرتی نظر آتی بے ۔ سرکاری اداروں سمیت شہر بھر میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات ہمارے ضلعی سیکورٹی اداروں کے لیے سوالیہ نشان بے ۔ شہریوں کے مطابق اس ناقص سیکورٹی کے پیش نظر کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ھو سکتا ھے ۔ اندریں حالات کے پیش نظر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیا ھے کہ صورت حال کا فوری نوٹس لیا جائے اور سیکورٹیز معاملات کی بہتری کیلئے راست اقدامات آٹھائے جائیں ۔تاکہ عوام اپنے آپکو محفوظ تصور کریں ۔

0 comments
bottom of page