top of page

جہلم :رمضان المبارک میں ناقص دودھ ، دہی کی فروخت جاری ،نوٹس لینے کا مطالب


جہلم (دلنواز احمد)جہلم ۔رمضان المبارک میں ناقص دودھ ، دہی کی فروخت جاری شہری سخت ذہنی اذیت کا شکار ، عوامی حلقوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق شہر و گردونواح میں دودھ ، دہی اور اس سے دیگر تیار ہونیوالی اشیاء انسانی جسم کی نشوونما کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں، وہیں دودھ دہی میں ملاوٹ کیوجہ سے شہری مختلف موذی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دیہاتی علاقوں سے شہرمیں دودھ سپلائی کرنے والے گوالے ناقص و غیر معیاری مضر صحت دودھ 120 سے130 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کرکے شہریوں میں بیماریاں بانٹنے کے ساتھ ساتھ حالات کے ستائے شہریوںکی جیبوں پر کھلم کھلا ڈاکہ ڈال رہے ہیں جبکہ شہر کے ہوٹلوں پر فراہم کیا جانے والا دودھ بھی مبینہ طور پر مضر صحت ہونے کیوجہ سے انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔دیہات سے دودھ لیکر آنے والے گوالوں کا جائزہ لیا جائے تو وہ دودھ کو دودھ فروشوں کی دکانوں پر لے جا کر اس کی کریم نکلوالیتے ہیں جس سے دودھ کی افادیت ختم ہو کررہ جاتی ہے ، ناقص و غیر معیاری دودھ شہریوں کو مہنگے داموں فروخت کر کے من پسند نرخ وصول کئے جار ہے ہیں ، مضر صحت دودھ کی سپلائی اور مہنگے داموں فروخت کو روکنے کے لئے شہریوں نے متعدد بار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے متعلقہ ذمہ داران کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے لیکن فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ، بے بسی کی تصویر بنی غریب عوام قدرت خداوندی کی اس عظیم نعمت سے محروم نظر آتی ہے۔شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے اور ناقص وغیر معیاری دودھ ، دہی فروخت کرنے والے دکانداروں، گوالوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page