top of page

جہلم:رشوت دیں اور ہومیوپیتھک کی سند حاصل کر کے ایلوپیتھک کا  علاج شروع کر دیں

جہلم (Jhelumnews.ukڈسٹرکٹ رپورٹر) جہلم میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار صحت کے نام پر کاروبار جاری  رشوت دیں اور ہومیوپیتھک کی سند حاصل کر کے ایلوپیتھک کا  علاج شروع کر دیں محکمہ صحت کے ڈی ڈی ایچ او کی طرف سے کھلی چھوٹ عطائی ڈاکٹروں کی طرف سے محکمہ صحت کے افسران کو سلامی یا بات کچھ اور  عطائی ڈاکٹروں نے کئی مریضوں کو دوسرے امراض میں مبتلا کر دیا  تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار  صحت کے نام پر کاروبار جاری رشوت دیں ہومیوپیتھک کی سند حاصل کریں اور محکمہ صحت کے افسران کو نزرانہ دے کر ایلوپیتھک علاج کرنا شروع کر دیں محکمہ صحت کے ڈی ڈی ایچ او کی طرف سے کھلی چھوٹ کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ عطائی ڈاکٹروں نے کئی دوسرے امراض پھیلانے میں اپنا کاروبار جاری رکھا ہوا ہے صحت کے نام پر کاروبار ضلع جہلم میں جاری محکمہ صحت میٹھی نیند سو چکا جبکہ عطائی ڈاکٹر بڑی ڈھٹائی سے صحت کے نام پر کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ ضلع جہلم میں عطائی ڈاکٹروں نے صحت کے نام پر اپنا کاروبار جاری رکھا ہوا ہے کوئی بھی پوچھنے والا نہیں کیونکہ محکمہ صحت کے افسران کو یہ لوگ اپنا حصہ پہنچاتے رہتے ہیں دور دراز کے علاقوں کے علاوہ کئی گلی اور محلوں میں یہ عطائی ڈاکٹر بڑی ڈھٹائی سے بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ ان لوگوں نے ہومیوپیتھک کی سند حاصل کی ہوتی ہے اور کلینک ڈال کر ایلوپیتھک میڈیسن سے  علاج شروع کر دیتے ہیں بس آپ محکمہ صحت کے افسران کی مٹھی گرم رکھیں اور صحت کے نام پر کاروبار شروع کر دیں شہریوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ مریضوں کا علاج کرتے کرتے ان کو کئی دوسرے امراض میں مبتلا کر رہے ہیں جبکہ یہ لوگ سٹیرائیڈ میڈیسن کا استعمال بہت زیادہ کرتے ہیں جس سے مریض کو فوری آرام تو آجاتا ہے لیکن وہ اس سے کئی دوسرے امراض میں مبتلا بھی ہوجاتے ہیں شہریوں نے محکمہ صحت کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ ان عطائی ڈاکٹروں کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے 

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page