top of page

جہلم:راولپنڈی پٹرولنگ پولیس کی بڑی کاروائی ،ڈکیتی اور اغوا کی واردات کے بعد فرار ھونے والے ڈکیت گرفتار

راولپنڈی پٹرولنگ پولیس کی بڑی کاروائی ،ڈکیتی اور اغوا کی واردات کے بعد فرار ھونے والے ڈکیت گرفتار

جہلم(ظہیر عبّاس)تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پٹرولنگ پولیس نے بڑی کامیاب کاروائی کے بعد ڈکیتی اور اغوا کی واردات کے بعد فرار ھونے والے ڈکیت کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی پٹرولنگ محمد بن اشرف کی زیرِ ھدایات کاروائی کرتے ھوۓ۔پٹرولنگ پوسٹ مسہ کسوال نے ڈکیتی اور اغوا کی واردات کے بعد فرار ھونے والے ڈکیت گرفتار کر لیۓ۔سب انسپکٹر عاصم ضمیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں محمد فیاض ولد خان بہادر سکنہ ایبٹ آباد اور فیاض خان ولد لال افسر سکنہ ایبٹ آباد شامل ہیں۔ملزمان نے گوجرخان کے رہائشی ھارون نامی شہری کو گاڑی سمیت اغوا کیا مذاحمت پر چلتی گاڑی سے پھینک کر فرار ھوۓ۔ پٹرولنگ پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے گاڑی چھوڑ کر پیدل فرار ھونے کی کوشش کی لیکن جوانوں نے دلیری اور جواں مردی کے ساتھ ملزمان کو جنگل سے گرفتار کر لیا۔شہریوں نے اس کاروائی کو خوب سراہا اور افسران نے شاباش دی۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page