top of page

جہلم/رانا محمد عاصم سے/،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث نوما ڈکیت گینگ کے 02ملزمان گرفتار، چھینی گئی رقم،موٹر سائیکل،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او للہ ناصر محمود اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث نوما ڈکیت گینگ کے 02ملزمان گرفتار، چھینی گئی رقم،موٹر سائیکل،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ برآمد،للہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے کارندوں نعمان شہزاد اور عدیل حسن کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے چھینی گئی نقدی 02لاکھ 34ہزار روپے، 04عدد مسروقہ موٹرسائیکلز،وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل30بور معہ ایمونیشن اور 01عدد موبائل فون برآمد،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملزمان قرار واقعی سزا کےمستحق ٹھہریں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page