جہلم ( رانا محمد عاصم سے) ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کو رش سے نجات دلانے کیلئے نئی بیرک میں منتقلی شروع کر دی گئی ہے جگہ کی کمی کے باعث قیدیوں اور جیل عملہ کو مختلف مسائل کا سامنا تھا نئی بیرک میں 250قیدیوں کو منتقل کرکے جیل قانون کے مطابق سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں یہ بات سپرٹینڈنٹ جیل سید حسن مجتبٰی نے بتائی، انہوں نے بتایا کہ جہلم جیل میں گنجائش سے بہت سے زیادہ قیدی پابند سلاسل ہیں جیل کی ایک بیرک کا کام گزشتہ آٹھ سال سے جاری تھا جس کو مکمل کرکے 250قیدیوں کو وہاں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو جیل مینوئل کے مطابق سہولیات، تعلیم، ہنر وغیرہ سے آشنا کیا جارہا ہے۔ سپرٹینڈنٹ جیل نے بتایا کہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی بہت سے مسائل پیدا کررہی تھی جس پر آئی جی جیل خانہ جات اور دیگر حکام کی خصوصی توجہ سے نئی بیرک پر ضروری کام مکمل کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ جیل میں قیدیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اور ان کو جرم کی دنیا سے نکال کر ایک پڑھا لکھا، ہنر مند اور امن پسند شہری بنانے کی تربیت بھی دی جارہی ہے۔
top of page
bottom of page
Comments