جہلم (رانا محمد عاصم سے)پنڈدادنخان: للِہ ماٹن روڈ پر ٹریفک کے خوفناک حادثہ میں دو افراد جاں بحق جبکہ میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ للِہ میں ماٹن روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آنے سے کچلے گئے۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثہ میں تاجر ریشم اور محمد فاروق افراد موقع پر ہی جاں بحق اور میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر للِہ منتقل کر دیا گیا
top of page
bottom of page
Comments