جہلم (رانا محمد عاصم سے ) قتل پر قتل سفاک قاتل عبدالرحمن کا ایک اور انکشاف مشین محلہ سے لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش بھی برآمد تھانہ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو وہ اس سے کچھ اگلوا نہ سکی جبکہ تھانہ منگلا پولیس نے سب کچھ اگلوا لیا قاتل اتنا سفاک اور چلاک تھا کہ اب تک ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں بھی ملوث رہا اغواء برائے تاوان ڈکیتی اور جنسی زیادتی جیسے 5 مقدمات میں مطلوب تھا تفصیلات کے مطابق قتل پر قتل اغواء برائے تاوان ڈکیتی اور جنسی زیادتی جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزم عبدالرحمن جہلم پولیس نے گرفتار کر لیا منگلا سے لاپتہ ہونے والا شخص اور 30 مارچ کو لاپتہ ہونے والی50 سالہ خاتون کی لاش بھی ملزم عبدالرحمن کے اپنے گھر سے برآمد ۔لاشوں کی تعداد 2 ہوگئی ملزم نے خاتون کا گلہ دبا کر قتل کیا اور لاش کو گھر میں گڑھا کھود کر دفنا دیا تھا دو روز قبل بھی ملزم کی نشاندھی پر 46 سالہ شخص کی لاش گھر سے برامد ہوئی تھی ہے یاد رہے تھانہ سٹی پولیس نے خاتون کی گمشدگی کے شبے میں مزکورہ ملزم عبدالرحمن کو گرفتار کیا لیکن سٹی پولیس کو کوئی کامیابی نہ ہو سکی اور وہ ملزم سے کچھ بھی اگلوا نہ سکے جب تھانہ منگلا پولیس نے ملزم کو اپنی تحویل میں لیا تو انسپکٹر اللہ دتہ نے ملزم سے سب کچھ اگلوا لیا جس کی نشاندہی پر گھر سے دو لاشیں برآمد کر لی گئیں ملزم نے جادہ روڈ پر لجپال ہوٹل پر بھی دوران ڈکیتی ایک شخص کو قتل کیا تھا ملزم سنگین جرائم ملوث تھا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے بہترین اور کامیاب کاروائی پر سب انسپکٹر اللہ دتہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام دینے کا اعلان بھی کیا
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments