جہلم(رانا محمد عاصم سے) ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت بڑے پیمانے پر صفائی جاری ہے اور شہر بھر کے کچرے کے ڈھیروں اور نالوں کی مکمل صفائی کےلئے دن رات کام جاری ہے جس سے نہ صرف شہریوں کو ایک صاف ستھرا ماحول فراہم ہو گا بلکہ نکاسی آب کے مسائل حل ہونے سے آئندہ موسم برسات میں بہت آسانی ہو گی اجلاس میں اینٹی وال چاکنگ ، تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن ، سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی، مین ہولز کی بندش پر ہنگامی طور کام کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
top of page
bottom of page
Comments