top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (رانا محمد عاصم سے) سوہاوہ پولیس کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں،دو خواتین سمیت 4 منشیات فروش اور چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کر لئے گئے

جہلم (رانا محمد عاصم سے) سوہاوہ پولیس کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف کارروائیاں، 4 منشیات فروش اور چوری کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےچار منشیات فروشوں نوید احمد،محمد رفیق،فوزیہ کریم اور سمعیہ بی کو گرفتارکر لیا۔ پولیس تھانہ سوہاوہ نے مخبر کی اطلاع پر چکوال موڑ پر ریڈ کرتے ہوئے ملزمان نوید اور فوزیہ کریم سے 2 کلو 570گرام چرس بر ا?مد کر لی۔ دوسری کارروائی میں بوہڑ چوک سے ملزمان محمد رفیق اورسمعیہ بی سے 10 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ زیر دفعات انسداد منشیات ایکٹ مقدمات درج کر لئے۔ تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم گذشتہ سال سے چوری کے مقدمہ میں سوہاوہ پولیس کو مطلوب تھا۔

0 comments

Komentarji

Ocena 0 od 5 zvezdic.
Ni še ocen

Dodaj oceno
bottom of page