top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(رانا محمد عاصم سے)سوہاوہ میں نامعلوم افراد نے 44 سالہ شخص کو بیوی بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا

جہلم(رانا محمد عاصم سے)سوہاوہ میں نامعلوم افراد نے 44 سالہ شخص کو بیوی بچوں کے سامنے فائرنگ کرکے قتل کر دیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز سوہاوہ کے نواحی علاقے لنگر پکھڑال میںنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دن دیہاڑے گھر میں گھس کر 44 سالہ محمد شاہدولد محمد عارف کو بیوی بچوں کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزمان نے بیوی بچوں کے سامنے قتل کی واردات کی اور فرار ہوگئے۔سوہاوہ پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے مقتول شاہد کی لاش کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوہاوہ منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول شاہد کوہاٹ کا رہائشی ہے اور بیوی بچوں کے ساتھ سوہاوہ میں رہائش پذیر تھا، قتل کی یہ واردات دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ شواہد اکھٹے کر کے ضابطے کی کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہیں،ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page