جہلم(رانا محمد عاصم سے) حکومت پنجاب کی مقررہ قیمت پر روٹی نان فروخت نہ کرنے پر متعدد تندور سیل، بھاری جرمانے ، تین افراد گرفتار ، شہریوں کو ریلیف سے محروم کرنے والوں کو ہوئی رعایت نہیں دیں گے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق ، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے مقرر کردہ روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد چیک کرنے کے لیے دو دن کے دوران 180 کے قریب انسپکشن کی گئی جس میں 28 مقامات پر قانون کی خلاف ورزی پائے جانے پر دو تندور سیل کرکے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مختلف تندوروں کو ایک لاکھ دس ہزار روپے کے قریب جرمانے بھی کئے گئے ڈی سی جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو روٹی نان کے مقررہ ریٹ پر فروخت نہ کرنے پر بھاری جرمانے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مقررہ ریٹ پر روٹی نان کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
top of page
bottom of page
Comments