جہلم(رانا محمد عاصم سے) حکومت پنجاب کی جانب روٹی نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کے لیے سخت ایکشن لیا جائے اور شہریوں کو ریلیف سے محروم نہ رہنے دیں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ر سمیع اللہ فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس میں کہی ۔ اجلاس میں سستی روٹی اور نان کے حوالے سے پنجاب حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس پر ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ ہر ہوٹل اور تندور کے باہر واضح بینر لگائے جائیں جس میں قیمتوں بارے شہریوں کو آگاہ کیا جائے جو بھی ہوٹل یا تندور مالک اس حوالے سے قانون کی خلاف ورزی کرے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے
top of page
bottom of page
Comments