top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (رانا محمد عاصم سے)جہلم میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی، متعدد گھروں کی چھتیں، دیواریں گرنے سے 2 بچوں اور خاتون سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔ویڈیوز۔نیوز






جہلم (رانا محمد عاصم سے)جہلم میں طوفانی بگولے نے تباہی مچادی، متعدد گھروں کی چھتیں، دیواریں گرنے سے 2 بچوں اور خاتون سمیت 6افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں ہوا کے طوفانی بگولے نے تباہی مچادی، سب سے زیادہ کچی آبادی کا علاقہ شانتی نگر متاثر ہوا۔ مشین محلہ میں پٹرول پمپس کی مشینیں، ہورڈنگ بورڈز بھی ہوا کے بگولے سے گر گئے۔ متعدد گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے دو بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچایا گیا۔ جہلم شہر سے باہر کچی آبادی کے مکین سب سے زیادہ متاثر ہوئے، ریسکیو سمیت کوئی بھی انتظامیہ کا اہلکار متاثرہ علاقے میں نہیں پہنچ سکا۔ طوفانی بگولے سے ریلوے کالونی، شانتی نگر، مشین محلہ اور جی ٹی ایس چوک کے علاقے بھی شدید متاثر ہوئے ۔ متاثرین بے یارو مددگار کھلے اسمان کے نیچے انتظامیہ کے امداد کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب ضلع بھر میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

0 comments

Recent Posts

See All

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے اور روٹی 14 روپے کا ریٹ مقرر تھا 

جہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی  25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ ، حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے ٹھس، گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید اضافہ کر دیا گیا

جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page