top of page

جہلم ( رانا محمد عاصم سے) جہلم شہر کے علاقوں سے موٹر سائیکل چوری ہونے کی وارداتیں رک نہ سکیںمحلہ بابا مہندی شاہ سے ایک اور موٹر سائیکل چوری

جہلم ( رانا محمد عاصم سے) جہلم شہر کے علاقوں سے موٹر سائیکل چوری ہونے کی وارداتیں رک نہ سکیں گزشتہ روز محلہ بابا مہندی شاہ سے ایک اور موٹر سائیکل چوری ایک ہفتہ میں اب تک پانچ موٹر سائیکل چوری ہوچکے پولیس کی ناقص کارکردگی کے باعث شہری اپنے قیمتی موٹر سائیکلوں سے محروم ہونے لگے شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس آخر کر کیا رہی ہے کہ آئے روز چوری کی وارداتوں میں اصافہ ہو رہا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمیں تحفظ فراہم کریں اور ہمارے قیمتی موٹر سائیکل چوری ہونے سے بچائیں پولیس کو الرٹ کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے شہر کے کئی علاقے موٹر سائیکل چوروں کے نرغے میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اصافہ ایک ہفتہ میں پانچ موٹر سائیکل چوری کر لیے گئے جبکہ ایک ماہ میں پندرہ اب تک پندرہ موٹر سائیکل شہر کے مختلف علاقوں سے چوری ہوسکے پولیس کی غیر موثر کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن گئی شہریوں نے اس موقع پر کہا کہ پولیس محافظ اسکواڈ کی ناقص ترین کارکردگی کے باعث ہم اپنے قیمتی موٹر سائیکلوں سے محروم ہو رہے ہیں ہنڈا 125 کی قیمت اس وقت ڈھائی لاکھ تک پہنچ چکی ہے کیا ہم نیا موٹر سائیکل لینا چھوڑ دیں گزشتہ روز بھی ایک اور موٹر سائیکل چوری کر لی گئی جبکہ پولیس کی طرف سے لگائے گئے سیکورٹی کیمروں پر بھی سوالیہ نشان اٹھنے لگا ہے کہ یہ کام بھی کرتے ہیں کہ نہیں شہریوں نے مزید کہا کہ پولیس کی کارکردگی دیکھیں تو بالکل زیرو ہے اگر پولیس ان چوری کی وارداتوں پر قابو پا لے اور چور کو گرفتار کر کے تو پھر کسی چور کی جرآت نہیں کہ وہ موٹر سائیکل چوری کر لے چور سر عام یہ وارداتیں کر رہے ہیں جبکہ ان کو پوچھنے والا بھی کوئی نہیں شہریوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے اہلکاروں کو الرٹ کیا جائے اور محافظ اسکواڈ کے اہلکاروں کا گشت تیز کیا جائے تاکہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں پر قابو پایا جا سکے اور ہمارے چوری ہونے والے موٹر سائیکلوں کو جلد سے جلد برآمد کروایا جائے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page