top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم(رانا محمد عاصم سے)بائے بائے///)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد صدیقی کی درخواست پر ان کو ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے عہدے سے ہٹا کر پرو-وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا اضافی چارج سونپ دیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے احکامات کی روشنی میں رجسٹرار یونیورسٹی احمد اسلام نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد صدیق کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس کو رپورٹ کریں۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر محمد علی کو ایک ہفتہ پہلے ہی پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page