top of page
Writer's pictureJhelum News

جہلم (رانا عاصم سے) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ریجنل پولیس آفیسر خرم علی شاہ کا دورہ سوہاوہ ، مختلف پولنگ سٹیشنوں پر انتظامات کا جائزہ ، فول پروف انتظامات کے لیے ہدایات

جہلم (رانا عاصم سے) کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ریجنل پولیس آفیسر خرم علی شاہ کا دورہ سوہاوہ ، مختلف پولنگ سٹیشنوں پر انتظامات کا جائزہ ، فول پروف انتظامات کے لیے ہدایات ، تفصیلات کے مطابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ریجنل پولیس آفیسر خرم علی شاہ نے الیکشن 2024 کے سلسلے میں انتظامات کو چیک کرنے کے لیے تحصیل سوہاوہ کا دورہ کیا۔ دونوں افسران نے سوہاوہ میں آئندہ جنرل الیکشن کے لئے مختص پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور وہاں الیکشن کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور دیگر ضلعی حکام کو پولنگ سٹیشنوں پر تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے انتظامی حوالے سے جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے سیکورٹی پلان پر بریفنگ دی جس پر دونوں افسران نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page