جہلم(رانا عاصم سے) پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 ملزمان اسلحہ و شراب سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےملزم حارث رحمان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم محمد سعید کو گرفتار کرلیا، ملزم سے10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پورکریک ڈاؤن جاری ہے
top of page
bottom of page
Comments