top of page

جہلم(رانا عاصم سے) پولیس تحفظ مرکز جہلم معاشرے کے محروم طبقات کی خدمات میں پیش پیش، 10 خواجہ سراؤں میں رمضان راشن پیکج کی تقسیم

جہلم(رانا عاصم سے) پولیس تحفظ مرکز جہلم معاشرے کے محروم طبقات کی خدمات میں پیش پیش، 10 خواجہ سراؤں میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تحفظ مرکز جہلم کے عملہ نے ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر الصدیق ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے تحفظ مرکز جہلم میں ایک تقریب منعقد کی، تقریب میں نمائندگان الصدیق ویلفیئر ٹرسٹ، ٹیم تحفظ مرکز اور ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ انچارج تحفظ مرکز نے الصدیق ویلفیئر ٹرسٹ کے تعاون سے 10 ٹرانس جینڈرز کو رمضان راشن پیکج تقسیم کیا۔ اس موقع پر ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے افراد نے جہلم پولیس اور سول سوسائٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ٹرانس جینڈرز معاشرے کا محروم طبقہ ہیں،انکی مشکلات کے حل کے لئے سول سوسائٹی کے اشتراک سے پولیس تحفظ مرکز اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

留言

評等為 0(最高為 5 顆星)。
暫無評等

新增評等
bottom of page