top of page

جہلم (رانا عاصم سے)پنڈدادنخان پولیس نے میٹرک کی طالبہ کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے، میٹرک کی طالبہ پیپر دے کر سکول سے باہر آئی تو ملزمان نے اغواء کر لیا

جہلم (رانا عاصم سے)پنڈدادنخان پولیس نے میٹرک کی طالبہ کو اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ویژن اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل کی سربراہی میں ایس ایچ او پنڈدادنخان اور انچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان نے اہم کارروائی کرتے ہوئے میٹرک کی طالبہ کو اغواء اور زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان محمد عرفان اور یاسر علی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ میٹرک کی طالبہ پیپر دے کر سکول سے باہر آئی تو ملزمان نے لڑکی کو اغواء کر لیا اور للِہ میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان لڑکی کو للِہ سے چکوال لے کر گئے جہاں انہوں نے دوبارہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ ڈی پی او جہلم اور ان کی ٹیم کا مشکور ہوں جنہوں نےفوری کارروائی کرتے ہوے میری ہمشیرہ کو ملزمان سے آزاد کروایا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ بہترین پراسیکیوشن اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، خواتین کے ساتھ زیادتی جیسے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہلم پولیس حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور معاشرے کے کمزور طبقات کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے کمر بستہ ہے

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page