top of page

جہلم (رانا عاصم سے)وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے بارھویں جماعت تک نئے مضامین متعارف کروا دیے گئے ،اگلے سال 2025 میں دسویں اور بارھویں جماعت میں اپ گریڈ کریکولم پڑھایا جاسکے گا

جہلم (رانا عاصم سے)وفاق کے بعد تمام صوبوں میں 28 سال بعد نویں سے بارھویں جماعت تک نئے مضامین متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر نیشنل کریکولم کونسل ڈاکٹر مریم چغتائی کا کہنا ہے کہ نویں سے بارھویں جماعت کے مجموعی طور پر 83 مضامین اپڈیٹ کیے جائیں گے۔ وفاق کے بعد سندھ میں پہلے مرحلے میں رواں سال نویں اور گیارھویں جماعت کے اختیاری مضامین میں نیا تعلیمی نصاب پڑھایا جاسکتا ہے، اگلے سال 2025 میں دسویں اور بارھویں جماعت میں اپ گریڈ کریکولم پڑھایا جاسکے گا، سندھ کے پاس یہ اختیار ہوگا کہ وہ اپنا نصاب اپڈیٹ کر سکیں۔ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے مضامین میں میڈیکل ٹیکنالوجی، فیشن ڈیزائننگ اور ڈریس میکنگ، گرافک ڈیزائننگ اور میڈیا پروڈکشن، مہمان نوازی اور سیاحت کا انتظام، ڈیٹا کوڈنگ سمیت دیگر مضامین ہیں۔ نویں سے بارہویں جماعت کے اضافی تکنیکی مضامین میں اشتہار، ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، سول کنسٹرکشن، کمپیوٹر ایپلیکیشن، کمپیوٹر ہارڈویئر، مارکیٹنگ، انٹرپرینیورشپ، ایونٹ مینجمنٹ، فوڈ پروسیسنگ اور تحفظ، موٹر وائنڈنگ، آٹومیشن اور روبوٹکس ٹیکنالوجی، ویلڈنگ، لکڑی کے کام کے مضامین شامل ہیں۔ انتخابی مضامین میں کپڑے اور ٹیکسٹائل، خوراک اور غذائیت، جنرل سائنس، انگریزی ادب، نفسیات، لائبریری سائنسز، جدید دنیا کی تاریخ، مسلم ہندوستان کی تاریخ، اسلامی تہذیب، فلسفہ، شہریات، سماجیات، چینی، اکاؤنٹنگ کے اصول، بچوں کی نشوونما، ٹائپنگ اور شارٹ ہینڈ، تعلیم، صحت اور جسمانی تعلیم، اسلامی تاریخ، ہوم اکنامکس، پنجابی، جرمن، معاشیات، خوراک اور غذائیت کے بنیادی اصول، ہوم نرسنگ، آرٹ اور ڈیزائن کا تعارف، تجارت کے اصول، فرانسیسی، فارسی، عربی سمیت دیگر شامل ہیں

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page