top of page

جہلم(رانا عاصم سے) سول لائنز پولیس کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، خاتون منشیات فروش سمیت 3 منشیات فروش گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد لی گئی

جہلم(رانا عاصم سے) سول لائنز پولیس کی منشیات فروش ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، خاتون منشیات فروش سمیت 3 منشیات فروش گرفتار کر کے چرس اور شراب برآمد لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سول لائنز عمران حسین اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان توقیر امجد ،عمر رفیق اور لیڈی منشیات فروش ملزمہ علشبہ تیمور کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ علشبہ تیمور سے 1 کلو 240گرام چرس، ملزم توقیر امجد سے 500گرام چرس اور ملزم عمر رفیق سے 10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروش ملزمان معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے

0 comments

Recent Posts

See All

برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی

(جہلم نیوز رپورٹ)برطانیہ نے ملک میں آنے والے افراد کی تعداد کو محدود کرنے کے لیے اپنے ویزا قوانین میں تبدیلی کردی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے کہا ہے کہ 2022 م

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ گاؤں چھنی گجراں میں انتقال کر گئیں

دینہ (رانا محمد عاصم سے)تحصیل دینہ کے گاؤں چھنی گجراں کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ماسٹر چودھری عبدالرشید کی اہلیہ محترمہ، چودھری محمد عثمان، چودھری محمد عمر کی والدہ ماجدہ ،ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس چ

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page