جہلم(رانا عاصم سے) دریائے جہلم کے قریب وچلے بیلے میں آج شام لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ دریائے جہلم کے درمیان جزیرہ نما مقام وچلہ بیلہ کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو حکام کے مطابق وچلے بیلے میں لگنے والی اگ پر آٹھ گھنٹے کی کوشش کے بعد قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے جنگلی حیات کو نقصان پہنچا، خاص طور پر سائبیریا سے آۓ ہوئے مہمان پرندوں کی چراگاہیں جل گئیں۔ آگ نے وسیع پیمانے پر درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، آگ بجھانے کا عمل آٹھ گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے اور اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ آگ سے ہونے والے جنگلی نقصانات کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں محکمہ جنگلات اور مقامی انتظامیہ نے بھی شرکت کی۔ ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، وچلہ بیلہ میں سائبرین پرندے ہجرت کر کے اتے ہیں، اس آگ سے پرندوں کی بڑی تعداد متاثر ہونے کا خدشہ ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comentários